جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم تیار

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم تیار کرلیا ہے،سندھ میں پائی جانے والی جنگلی حیات کی ممیوں اور تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔پہاڑی طوطے، مارخور، مور ، چھپکلی اور سانپ سمیت ہر اس جانور کی تصویر یا ممی اس میوزیم کا حصہ ہے جو وادیء مہران میں پایا جاتاہے۔یہ سب اور سندھ بھر کی دیگر جنگلی حیات کو اب شہری ایک چھت کے نیچے دیکھ پائیں گے۔ وائلڈ لائف میوزیم میں داخل ہوں تو جانوروں کی ممیوں دیکھ کر اصل کا گماں ہوتا ہے۔وسائل کی کمی اور انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث سالوں تک غیر فعال رہنے

والا یہ میوزیم اب فعال ہوکر طلبہ، محققین کے لئے معلومات کا اہم ذریعہ بنے گا۔میوزم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والے لوگ جلد یہاں کی سیر کرسکیں گے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے تحت میوزیم کی بحالی کے لئے مالی امداد دی گئی ہے۔سندھ میں پائے جانیوالے 320 پرندوں،82 جنگلی جانوروں اور107 حشرات الارض کی اقسام کا ریکارڈ محفوظ کیا جارہا ہے۔انتظامیہ نے اسے شہریوں کے لئے تحفہ قرار دیا ہے۔اپنی نوعیت کے اس اہم میوزیم کی انتظامیہ کے مطابق سندھ وائلڈ لائف میوزیم میں شائقین گائیڈ ٹورز کر سکیں گے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…