بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ کو بار بار دھوکا دیتے رہے، سابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کھل کر بول پڑے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو بار بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو “غلط معلومات” فراہم کرکے دھوکہ دیتے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

ہارورڈ کے طلبا سے خطاب میں ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ  ٹرمپ ایک چالاک لیڈر ہیں مگر اسرائیلی وزیراعظم انہیں بھی اپنی چالاکیوں سے بے وقوف بناتے رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت واشنگٹن کو اپنی ہرخواہش پوری کرنے کے لیے “غلط معلومات” دیتی رہی ہے اور اس کے عوض وہ اپنی مرضی کے مطالبات منوانے میں کامیاب رہی۔ٹیلرسن نے کہا کہ اسرائیلیوں نے صدر کو متعدد بار یہ کہنے پر راضی کیا کہ ہم مہربان ہیں اور وہ برے لوگ ہیں۔ہم صدر ٹرمپ کو سمجھاتے رہے کہ اسرائیلی آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ٹیلرسن نے کہا کہ یہ بات ہمیں اذیت دیتی ہے کہ ہمارا بہت قریبی اتحادی ہمارے اس طرح سے دھوکہ دیتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹلرسن نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹیلرسن کو 2018 میں بے دردی سے برخاست کردیا تھا۔ٹیلرسن اس سے قبل صدر ٹرمپ کو ناخواندہ بھی کہہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ صدر ٹرمپ پر قانون شکن ہونے کا بھی الزام عائد کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…