اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع دیدی۔ پیر کو ایف بی آر کے مطابق جو افراد 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع نہیں کروا سکے وہ 31 اکتوبر تک گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں،رواں سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی 30 آخری تاریخ تھی۔ ذرائع کے مطابق تین لاکھ سے زیادہ افراد نے گوشوارے داخل کرائے، حکومت اور تجارتی تنظیموں کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے کم
جمع ہوئے۔تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے مذاکرات میں ڈیڈ لائن کے باعث گوشوارے جمع کروانے میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان ایف بی آر کیم طابق ٹیکس سال 2019 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے/سٹیٹمنٹس داخل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ جو کمپنیاں 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک نہیں جمع کروا سکیں تاہم انہوں نے اپنے ذمہ ٹیکس 95 فیصد ادا کر دیا ہے وہ بھی گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کروا سکتی ہیں۔