ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشہور زمانہ فیشن بلاگر آمنہ عتیق نے خودکشی کرلی ،وجہ کیا بنی؟مرنے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی ، افسوسناک انکشافات

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور زمانہ فیشن بلاگر آمنہ عتیق نے گھریلو تشدد اور شوہر کے ناروا سلوک سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک پرانکے برینڈ نے اپنی ایک پوسٹ پر آمنہ کی اچانک وفات کی اطلاع دی ۔24

سالہ آمنہ نے خودکشی سے کچھ گھنٹے قبل اپلوڈ کی ہوئی اپنی ویڈیو میں انتہائی لاغر آواز میں گھریلو زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ شوہر کے ہاتھوں ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں بات کی۔خودکشی کرنے سے ایک روز قبل آمنہ نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا ان کا شوہر ناصرف ان پر تشدد کرتا ہے بلکہ گالم گلوچ اور انہیں دھتکارتا بھی ہے۔پہلی شادی ان کی سوتیلی ماں نے زبردستی کروائی تھی ۔جس سے ان کی ایک بیٹی بھی تھی ۔ شادی کے 3 سال بعد آمنہ کے شوہر نے اسکی بیٹی سمیت گھر سے نکال دیا۔ ان کا شوہر منشیات کا عادی تھا جس کے زیر اثر وہ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر ہر طرح کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس کے بعد سے وہ ڈپریشن کا شکار رہنے لگیں۔طلاق کے بعد جب آمنہ اپنے والد کے گھر گئیں تو ان کے والد نے بھی انہیں گھر میں جگہ دینے سے انکار کردیا۔جس کے بعد دوست کے گھر پناہ لی اور وہاں سے بیوٹیشن کا کام شروع کیا۔جون 2018 میں ایان نامی شخص نے آمنہ کو شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ شادی کے شروع میں تو اس نے آمنہ سے صحیح برتاؤ کیا تاہم جب آمنہ کے برینڈ نےنام بنانا شروع کیا تو ایان بھی آمنہ کے پہلے شوہر کی طرح سلوک کرنے لگا اور ساتھ ہی ماضی کے طعنے بھی دیتا تھا۔اس ویڈ یو کے اپلوڈ ہونے کے کچھ گھنٹے بعد ہی آمنہ عتیق مردہ حالت میں پائی گئیں۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے قتل قرار دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…