منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعدپراپرٹی ٹیکس میں بھی بڑااضافہ ردیاگیا،شہری تلملا اٹھے

datetime 24  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں ہوشرباء اضافے کے باعث دارلحکومت کے شہری تلملا اٹھے ہیں، بجلی اور گیس کے بلوں کے ستائے عوام نے ایم سی آئی کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کے بے جا اضافے کا نوٹس لے، واضح رہے کہ ایم سی آئی کی اسمبلی نے 17 دسمبر 2018 کو اپنے اجلاس میں اس اضافے کی منظوری دی تھی

جس کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں 30 سے پچاس فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا جبکہ آخری تاریخ تک ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں ڈیڑھ فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق مذکورہ اضافے کے لئے نہ ہی کوئی سروے کروایا گیا تھا نہ ہی پبلک ہیرنگ کے ذریعے عوام الناس سے رائے طلب کی گئی تھی بلکہ یک طرفہ طور پر ٹیکس میں اضافہ کر کے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کردیں گئیں ہیں جبکہ دوسری جانب ایم سی آئی کے وجود میں آنے سے لیکر اب تک نہ ہی ایم سی آئی کے رولز آف بزنس بنے ہیں اور نہ ہی رولز آف اسٹیبلشمنٹ بنائے گئے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایم سی آئی جو خود بغیر کسی قانون چلائی جا رہی ہے ٹیکسسزز میں اضافے کا اختیار نہیں رکھتی ہے بلکہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز جو کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں نے یہ اضافہ کر کے اسلام ا?باد کے شہریوں کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور کرنے کی سازش کی ہے۔ دریں اثناء چیف کمشنر آفس سے ایم سی آئی کے چیف میونسپل آفیسر کو پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، یاد رہے کہ ایم سی آئی کی جانب سے اضافہ شدہ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019 مقرر کی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…