بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل‘ایف آئی اے نے اپنی ہی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ واپس لے لی،تینوں ملزمان اب کہاں ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں ناصر جنجوعہ‘ مہر جیلانی اور خرم یوسف کے حوالے سے عدالت کے سامنے اپنی ہی پیش کردہ اخراج رپورٹ واپس لیتے ہوئے عدالت میں بتایا کہ ڈائریکٹر سائبر افضل بٹ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر فاروق لطیف اور تحقیقاتی آفیسر فضل معبود نے غفلت اور آنکھیں بند کرتے ہوئے انتہائی جلد بازی میں ناصر جنجوعہ‘ مہر جیلانی اور خرم یوسف کے حوالے سے

جو اخراج رپورٹ جمع کرائی اور یہ تینوں ملزمان رہا ہو گئے سراسر غلط ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس اخراج رپورٹ سے مکمل لاتعلقی کااظہار کرتا ہے جبکہ ادارہ ناصر جنجوعہ‘ مہر جیلانی اور خرم یوسف کیخلاف اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نعیم خان‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور تحقیقاتی افسر گوہر شاہ نے عدالت میں بتایا کہ ان تینوں ملزمان کے حوالے سے برتی جانے والی غفلت کی وجہ سے ڈائریکٹر سائبر کرائم افضل بٹ‘ فاروق لطیف اور فضل معبود کیخلاف محکمانہ کارروائی کا لکھا جا چکا ہے جبکہ ان تینوں ملزمان کی رہائی کا حکم دینے والے جج مجسٹریٹ ویسٹ ثاقب جواد کیخلاف بھی محکمانہ انکوائری کے لئے بھی لکھا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ نیب کے سابق جج ارشد ملک کی درخواست پر ضمانت منسوخ ہونے کی وجہ سے ناصر جنجوعہ‘ مہر جیلانی اور خرم یوسف کو ایف آئی اے سائبر ونگ نے عدالت سے گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا تھا جبکہ اس کے بعد ایف آئی اے نے عدالت میں تحریری طور پر استدعا کی کہ ہماری تحقیقات کے مطابق تینوں ملزمان ناصر جنجوعہ‘ مہر جیلانی اور خرم یوسف معصوم ہیں لہٰذا ایف آئی اے عدالت سے استدعا کرتی ہے کہ سیکشن 169 کے تحت ان تینوں کو رہا کر دیا جائے جبکہ مجسٹریٹ نے ان تینوں کو عدالت سے ہی رہا کر دیا تھا۔ ایف آئی اے کے سینئر اور معتبر ذرائع کے مطابق ان تینوں کی رہائی کا وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سرزنش کی جبکہ عدالت نے بھی ڈی جی ایف آئی اے کو طلبی کا نوٹس دیا جس کے بعد

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ڈائریکٹر سائبر افضل بٹ کو غصے سے واپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ کیس انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی کے حوالے کرتے ہوئے عمرے پر روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی بننے کے بعد بشیر میمن کا یہ اکیسواں عمرہ ہے۔ سینئر ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ ان تینوں کی رہائی کے لئے ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر افضل بٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیگل کلیم اللہ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق لطیف اور

فضل معبود کوحکم دیا کہ افضل بٹ کو بتائے بغیر ان تینوں کے حوالے سے ایسی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے جس سے ناصر جنجوعہ‘ مہر جیلانی اور خرم یوسف عدالت ہی سے رہا ہو جائیں جبکہ ان تینوں کو اڈیالہ جیل نہ جانا پڑے جبکہ اگر رپورٹ کو پڑھا جائے تو اس میں ان تینوں کو مکمل طور پر کلین چٹ دی گئی۔ لہٰذا جج کے پاس کوئی قانونی آپشن موجود نہ تھا کہ انہیں جوڈیشل کرتا جبکہ حکم کے مطابق سارا کام مکمل ہو گیا اس حوالے سے جب آن لائن نے ڈائریکٹر سائبر افضل بٹ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں اس کیس کے حوالے سے بات نہیں کرتا جبکہ کیس سے جڑے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم نے ان تینوں کے لئے لفظ (معصوم) لکھا اور ان کی رہائی کی درخواست کی۔ ایف آئی اے نے کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کا کورٹ میں چالان پیش کر دیا جبکہ ناصر بٹ اور میاں رضا کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ تینوں رہا ہونے والوں ناصر جنجوعہ‘ خرم یوسف اور مہر جیلانی کیخلاف دوبارہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…