پاک چین اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے میں داخل،روایتی مضبوط تعلقات معاشی شراکت میں تبدیل ہوگئے،چینی سفیر کا زبردست اعلان

23  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،پاکستان اورچین کے درمیان روایتی مضبوط تعلقات اب معاشی شراکت کا روپ دھار چکے ہیں، نئی ویزا ایپلی کیشن سروس سینٹر سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ان خیالات کا اظہاریاؤ جنگ نے لاہور میں تیسرے”چائینز ویزا ایپلی کیشن سروس سنٹر“کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چین کے قونصل جنرل لونگ ڈنگ بن،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر جیریز انٹرنیشنل اکرم ولی محمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔چین کے سفیر نے کہا کہ چائنیز ویزا ایپلی کیشن سروس سنٹرپنجاب کی بزنس کمیونٹی، طالب علموں اور سیاحوں کو سہولیات بہم پہنچائے گا۔ مین لینڈ چائنہ، ہانگ کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹیو ریجن، مکاؤ کی ویزادرخواستیں امیدواروں کی خواہش کے مطابق ویزا سنٹر میں ہی چائنیز مشن سے تصدیق ہو سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ مزید کہا کہ معاشی اور اقتصادی تعلقات کو پروان چڑھاتے ہوئے چین کی حکومت پاکستانی طلبہ کو مزید سکالر شپس دے رہی ہے تاکہ وہ مختلف شعبوں میں اپنی تعلیمی استعداد بڑھا سکیں۔جیریز گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے استقبالیہ خطاب میں بتایا کہ جیریز کا مقصد درخواست گزاروں کو جدید ترین آلات کے ساتھ آرام دہ اور اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ویز ا حاصل کرنے میں آسانی ہوسکے۔نئے چائنیز ویزا یپلی کیشن سروس سنٹر کا مقصد خاص طور پرصوبہ پنجاب کے رہائشیوں کو سہولت دینا ہے تاکہ انہیں اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لئے اسلام آباد یا کراچی نہ جانا پڑے۔ پاک چین اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،پاکستان اورچین کے درمیان روایتی مضبوط تعلقات اب معاشی شراکت کا روپ دھار چکے ہیں

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…