اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دھرنے میں شرکت سمیت مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،پیپلز پارٹی نے اے پی سی یا رہبر کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ایف کے موقف کو مسترد کردیا۔ نیر بخاری نے کہاکہ جے یو آئی ایف کے رہنماؤں کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر افسوس ہوا،جے یو آئی ایف کے رہنماوں کو اس طرح کے بیانات سے
اجتناب کرنا چاہیے۔نیر بخاری نے کہاکہ اے پی سی بلانے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے پاس، رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی ہیں۔ نیر بخاری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تو اے پی سی بلا سکتے ہیں، اے پی سی نہیں تو اکرم درانی رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ حکمت عملی اے پی سی یا رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سینئر رہنماوں کی بیٹھک سے قبل پیپلز پارٹی پر تنقید کا جواز نہیں بنتا۔