فیصل آباد(آن لائن)محکمہ صحت نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے تمام ٹیسٹ فری ( مفت ) کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، سیکرٹری صحت پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں داخل ہونیوالے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے
تمام ٹیسٹ جن میں خون کا مکمل ٹیسٹ (سی بی سی )، (آئی جی جی )،(آئی جی ایم )،(این ایس آئی )اور (پی سی آر )سمیت تمام ٹیسٹ فری کئے جائیں علاوہ ازیں کسی بھی شخص میں ڈینگی بخارکی تصدیق ہونے کی صورت میں اس کامکمل علاج کیا جائے ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اور ایچ سی میں لیب فری ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں واقع لیبارٹری کاعملہ مریضوں سے فیس وصولی کی جارہی تھی ۔