وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے شیڈول میں تبدیلی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنا ذاتی طیارہ حوالے کردیا

21  ستمبر‬‮  2019

ریاض، واشنگٹن (آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کی بجائے سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے پر امریکہ روانہ ہوئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ دورہ امریکہ پر کیسے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ میں کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکہ روانہ ہو رہا ہوں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، کمرشل فلائٹ پر امریکہ نہیں جا سکتے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے امریکہ جانے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو اپنا ذاتی طیارہ فراہم کیا۔ دوسری جانب وزارت خارجہ حکام نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ان کی مصروفیات کو حتمی شکل دے دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ امریکہ 21 س27 ستمبر تک جاری رہے گا جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہ 15 سے زائد سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 24 ستمبر کو وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کا امکان ہے۔ 24 ستمبر کو عمران خان امریکی صدر کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیے میں شرکت کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے۔ 27 ستمبر کو وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، یہ خطاب پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 8 سے رات 10 بجے کے درمیان ہو گا، اس موقع پر وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…