جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی موت پر بینظیر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی بھی سامنے آ گئی،جانتے ہیں لاش کو ہاسٹل سے ہسپتال کیسے منتقل کیا گیا؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی موت پر بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی بھی سامنے آ گئی، طالبہ کی لاش کو ہاسٹل سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے شٹل وین استعمال کی گئی ،انتظامیہ نے ملبہ چھوٹے ملازمین پر ڈال دیا۔ اس سلسلے میں ہاسٹل کے 3ملازمین کو برطرف اور چار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتاکی پراسرار موت کے واقعہ پر بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی سامنے آئی ے ۔نمرتا کی ہاسٹل نمبر 3 کے کمرے سے برآمد ہونے والی لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے شٹل وین استعمال کی گئی،انتہائی خراب حالت میں استعمال ہونے والی چانڈکا کالج کی شٹل وین کے دو فٹ والی سیٹ پر نمرتا کو سلایا گیا، ہاسٹل سے چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات تک پہنچانے کا راستہ دس منٹ کا ہے۔شٹل وین طالبات کو کالج سے ہاسٹل اور ہاسٹل سے کالج تک استعمال ہوتی ہے، واقعے والے دن کلرک نے اطلاع دیکر بلایا اور ہاسٹل کی لڑکیوں نے نمرتا کو وین میں رکھا، چوکیدار اور کلرک بھی موجود تھے لیکن کوئی انتظامی افسر نہیں تھا، شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے پاس اپنی ایمبولینس تک نہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات سے پہلے سارہ ملبہ چھوٹے ملازمین پر ڈال دیا۔دوسری جانب ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیاہے کہ نمرتا اپنے کلاس فیلو مہران ابڑو سے شادی میں دلچسپی رکھتی تھی اور نمرتا کا اے ٹی ایم کارڈ بھی مہران ابڑو کے زیر استعمال تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق نمرتا کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد اس کے کلاس فیلو مہران ابڑو اور وسیم میمن سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نمرتا مہران ابڑو سے شادی میں دلچسپی رکھتی تھی ۔اس بارے میں دیگر کلاس فیلوز کا کہنا ہے کہ نمرتا کا مہران ابڑو سے کوئی افیئر نہیں تھا ۔ وسیم میمن، مہران ابڑو اور نمرتا صرف اچھے دوست تھے۔تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطاالرحمان نے ہاسٹل کے چار ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔معطل ہونے والے افراد میں سینئر کلرک حسین شاہ، جونئیر کلرک روزینہ ،چوکیدار خان محمد اور چوکیدار اکبر شامل ہیں۔

گرلز ہاسٹل کی وارڈن اسما، حسینہ اور نادیہ کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے ہاسٹل نمبر تین کی جیوفینسنگ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی نمرتا کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں کمیٹی ارکان نے وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطا رحمان سے ملاقات کی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ بھی لیا۔نمرتا بے نظیربھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک آصفہ ڈینٹیل کالج لاڑکانہ کی طالبہ تھی۔ اس کی لاش ہاسٹل نمبر تین کے کمرے سے ملی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…