جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے وفاقی بیوروکریسی کے خدشات بڑھ گئے،نیب کی مداخلت روکنے کیلئے بڑے اقدام کافیصلہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائیوں کے حوالے سے وفاقی بیوروکریسی کے خدشات بڑھ گئے جس کے بعد اس نے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو محکمانہ کارروائیوں میں نیب کی مداخلت روکنے کی سفارشات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری مواصلات کی سربراہی میں سینیئر بیوروکریٹس کی کمیٹی تمام وفاقی سیکریٹریز سے تجاویز لے رہی ہے،

دو سے تین ہفتوں میں حتمی سفارشات مرتب ہونے کی توقع ہے۔وفاقی بیورکریسی کے اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور پنجاب کے ڈی ایم جی افسر احد چیمہ کی گرفتاریوں کے بعد سے وفاقی بیوروکریسی سخت دباؤ میں ہے جس سے حکومتی مشنیری کا معمول کا کام بھی بری طرح متاثر ہواہے۔ایک سینئر بیوروکریٹ کے مطابق نیب کا ایک گریڈ 17 کا افسر ہی گریڈ 20 سے 22 تک کے سینئر افسران کو ہراساں کرنے کیلئے کافی ہے، کئی کیسز میں تو سینئر افسران سے پوچھ گچھ کرنے گریڈ 17 سے بھی کم درجے کے نیب ملازمین آجاتے ہیں۔ وفاقی بیوروکریسی میں 40 سے 42 سیکریٹریز ہیں اور ذرائع کے مطابق شاید ہی کوئی ایسا ہو جو سرکاری فائل پر اپنی حتمی رائے دینے یا دستخط کرنے سے خوف نہ کھاتا ہو۔ریٹائرمنٹ کے قریب ایک اور سینئر بیورکریٹ کہتے ہیں کہ پچھلے 5 ماہ سے تمام وزارتوں میں اہم امور گو سلو پالیسی کی نذر ہورہے ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی بیورو کریسی نیب کے دباؤ سے نکلنے کا راستہ نکال رہی ہے، وفاقی سیکریٹری مواصلات کی سربراہی میں ایک کمیٹی سفارشات تیار کرنا شروع ہوگئی ہے جو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس میں تمام وفاقی سیکریٹریز سے تحریری طور پر تجاویز بھی مانگی گئی تھیں تاہم ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹریز اس خوف کا بھی شکار ہیں کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو تحریری سفارشات پیش کرنے پر کہیں ڈسپلنری ایکشن کا سامنا ہی نہ کرنا پڑ جائے۔ذرائع کیمطابق بیورکریٹس کی اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو سے تین ہفتوں میں متوقع ہے جس میں تمام سیکریٹریز شریک ہوکر اپنی تجاویز دیں گے جنہیں حتمی شکل دے کر سفارشات تیار کر لی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…