جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

2019،جنوری تا جون تک کتنی بڑی تعداد میں معصوم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا‘ انتہائی افسوسناک اعداد و شمار منظر عام پر آگئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بچوں پر زیادتی کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”ساحل“کی سال2019 جنوری تا جون کے دوران بچوں پر زیادتی کے واقعات کی جاری کردہ رپورٹ”ظالم اعداد“کے مطابق1304بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق سال2019 جنوری تا جون کے دوران729بچیاں جبکہ575بچے زیادتی کا شکار ہوئے۔ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال2019 جنوری تا جون روزانہ7سے زائد بچے زیادتی کا شکار ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار ساحل کے سینئر ریجنل کوارڈی نیٹر سجاد بھٹی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادی کے40واقعات جبکہ1واقع میں بچی کو ونی کیا گیاہے۔12بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اس طرح ہسپتال، ہوٹل، کار، کلینک، کالج،فیکٹری، جیل، پولیس اسٹیشن، شادی ھال، قبرستان اور دیگر کئی جگہوں پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ سال2019 جنوری تا جون کے دوران بچوں سے زیادتی کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئی۔پنجاب میں کل652بچے،صوبہ سندھ میں 458بچے،بلوچستان میں 32،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 90 بچے،خیبرپختوانخواہ میں 51بچے جبکہ آزاد کشمیر میں 18، گلگت بلتستان کے 3بچے زیادتی کا نشانہ بنے۔سال2019 جنوری تا جون کے دوران رونما ہونے والے واقعات میں سے1145واقعات پولیس اسٹیشن میں رپورٹ ہوئے۔22واقعات رپورٹ نہ ہوئے۔16واقعات پولیس نے رپورٹ نہ کیے۔جبکہ121واقعات مختلف اخبارات میں مکمل معلومات رپورٹ نہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سال2019 جنوری تا جون کے دوران لاہور میں 50بچے زیادتی کا نشانہ بنے۔ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں۔بچوں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام اور مفت قانونی معاونت کیلئے پنجاب کے ہر ضلع میں چائلڈ سیفٹی سیل بنایا جائے۔بچوں کو زیادتی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم موثرحکمت عملی کے تحت چلائی جائے۔بچوں سے متعلق نئے قوانین بنائے جائیں اور نافذ شدہ قوانین کے اندر مزید بہتری لائی جائے اور نافذ شدہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ زیادتی سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے موثر سپورٹ سسٹم قائم کیے جائیں۔ بچوں کی حفاظت پر مبنی پیغامات کو بچوں کے نصاب کاباقاعدہ حصہ بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…