پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ ”جہاں آپ کو رکھا ہوا تھا“آصف زرداری سے ملاقات کے دوران خورشید شاہ کے معنی خیز جملے،بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 19  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں گلے لگا لیا اور خورشید شاہ نے کہاہے کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان احتساب عدالت نمبر دو میں جمعرات کو ملاقات ہوئی جس میں آصفہ بھٹو، فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔آصف زرداری نے خورشید شاہ کو دیکھ کر انہیں گلے لگایا، ان کا استقبال کیا اور مکالمہ کیا کہ جس کے جواب میں خورشید شاہ

نے کہا کہ اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تمام تر صورتحال سے آصف زرداری کو آگاہ کیا۔آصف زرداری نے خورشید شاہ سے استفسار کیا کہ نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ جس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ جہاں آپ کو رکھا ہوا تھا۔سابق صدر زرداری نے خورشید شاہ سے پوچھا کہ نیب والے آپ سے کیا چاہتے ہیں، جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، ابھی تو راہداری ریمانڈ لیا ہے۔اس موقع پر سابق صدر نے خورشید شاہ سے کہا کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…