لاہور(این این آئی)گلوکارہ میشا شفیع نے اداکارعلی ظفرکیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا،گلوکارہ میشاشفیع نے ہرجانے کادعویٰ سیشن کورٹ میں دائرکیا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ علی ظفرنے میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کئے،علی ظفرکے جھوٹے الزامات سے شہرت کونقصان پہنچا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت علی ظفر کو 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔