مانانوالہ (این این آئی )گھرکاخرچہ مانگنے پر پولیس اہلکار نے گھر کوٹارچرسیل بنادیا،پولیس اہلکار کا تین بچوں کی ماں بیوی پر بہیمانہ تشدد،ڈنڈے مار کر ٹانگ توڑ دی،ظالم درندہ بیوی کے جسم کو پلاس سے کاٹتا رہا، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل۔واقعات کے مطابق مانانوالہ کے محلہ قادرآباد کی رہائشی نسیم بی بی کی 10 سال قبل پولیس اہلکار شاہد حیات سے شادی ہوئی شاہد لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل
ملازمت کرتا ہے نسیم بی بی 3 بچوں کی ماں ہے بچوں کیلیے خرچہ مانگنے پر خاوند آپے سے باہر ہوگیا اور یہی میرا جرم بن گیا خاوند ہسپتال آ کر دھکمیاں دیتا ہے کہ تشدد کے بارے اگر زبان کھولی تو منہ میں تیزاب ڈال دوں گا شوہر پہلے بھی نسیم کی ٹانگ توڑ چکا ہے تھانہ مانانوالہ پولیس نے نسیم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا یے خاوند پولیس میں ہے مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ اور انصاف کون دے گا۔