دریائے سندھ سے ریت نکالنے کے بہانے غیر قانونی طورپر اربوں روپے کا سونا نکال کر غائب کردیاگیا،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل،سنسنی خیز انکشافات

17  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے دریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے کی سازش میں ملوث محکمہ معدنیات کے افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل ظفر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد لطیف،مینیجر رفیع اللہ خان، مینیجر رضوان ثاقب باجوہ، جیالوجسٹ عثمان علی اورکنٹریکٹر مختاراحمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔محکمہ معدنیات کے افسران پر غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کا نیا زون بنانے کا الزام ہے۔ افسران نے ملی بھگت سے ایسی جگہ زون بنانے کی اجازت دی جہاں سونے کے ذرات نکلتے تھے۔کنٹریکٹر پر ریت نکالنے

کے بہانے اربوں روپے کا سونا نکالنے کا الزام ہے۔ہانگ سپر پارک پرائیویٹ کمپنی نے محکمہ معدنیات کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکہ لیا۔کمپنی نے افسران کی ملی بھگت سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ افسران نے 30 کروڑ 30 لاکھ روپے ریزرو پرائس والا ٹھیکہ صرف 10 کروڑ میں من پسند کمپنی کو دیا۔ معاملے کی مزید چھان بین کیلئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی زیر نگرانی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی اس میگا سکینڈل میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین کرے گی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…