لاہور(این این آئی)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے ریستورانوں سے 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کی سیلز ٹیکس وصولی کی۔ سیلز ٹیکس کی وصولی پنجاب کے جدید ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ممکن ہوئی۔ ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم پنجاب آئی ٹی بورڈنے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے لیے ستمبر 2015 میں وضع کیاتھا۔یہ جدید نظام کھانے کے کاروبار کو
ٹیکس اتھارٹیوں کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے میں مدد فراہم کر رہاہے۔اس نظام کے تحت 600 سے زائد ریسٹورنٹس سے 2کروڑ 40لاکھ ٹیکس رسیدیں وصول کی جا چکی ہیں۔ آر آئی ایم ایس کی ٹیمیں متعلقہ ریستورانوں میں جا کر وصول شدہ ٹیکس کی رقم اور ان کی نگرانی کو یقینی بناتی ہیں۔آر آئی ایم ایس میں ای میل نوٹیفکیشن سسٹم بھی ہے جو ریستوران سے موصول نہ ہونے والے ٹیکس کی نشاندہی کرتا ہے۔