راولپنڈی (این این آئی) تھانہ وارث خان کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے کے سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے نوجوان کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کردیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم فرا ر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک حکم داد میں
سابق ایم پی اے اشتیاق مرزا کے سگے بھتجے عابد مرزا نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہزاد اعوان نامی نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔