لاہور(نیوزڈیسک) اے ٹی ایم توڑنے کے الزام میں گرفتار صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت،موت کی اصل وجہ کیا بنی؟فرانز ک رپورٹ منظر عام پر آگئی، افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم توڑنے کے الزام میں گرفتار صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد اب اس سے متعلق فرانزک رپورٹ بھی منظر عام پرآگئی ہے۔ رپورٹ میں صلاح الدین پر جسمانی تشدد کی تصدیق کردی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق صلاح الدین پر شدید تشدد
کیاگیا جو اس کی موت کا باعث بنا،رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ صلاح الدین پھپڑوں کی بیماری میں مبتلاتھا اور اس کے جسم کے جن حصوں پر تشدد کیاگیاتھا وہاں خون کے لوتھڑے جمے ہوئے تھے صلاح الدین کے بازو اور پیٹ کے بائیں حصے میں شدید تشدد کیاگیاتھا، واضح رہے کہ صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ایس ایچ او، تفتیشی افسر اور اے ایس آئی سمیت دیگر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔