راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید82شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی پازٹیو مریضوں کی ابتک تعداد 2522 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پوٹھوہار ٹائون علاقوں سے چوبیس گھنٹوں میں 54 مزید ڈینگی کا نشانہ بنے،ائیررپورٹ یاوسنگ سکیم اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کی شدت برقرار ہے ،راول ٹائون اور کنٹونمنٹ علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے ،
ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو ہاسپٹیلز میں ڈینگی ایمرجنسی برقرارہے ۔ ذرائع کے مطابق ابتک الائیڈ ہاسپٹیلز سے 1025ڈینگی مریض ڈسچارج ہو چکے،تینوں ہسپتالوں کی ڈینگی وارڈز میں توسیع کردی گئی،ہسپتالوں کو اضافی ڈاکٹر اور عملہ نہ مل سکا۔ ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی سے شہری خود کو محفوظ بنائیں ،ڈینگی کریش پروگرام میں افرادی قوت بڑھا دی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی مہم میں شہریوں سے مدد طلب کرلی۔