پشاور(آن لائن) پشاورریپڈ بس منصوبے کے 27کلو میٹر روٹس پر آگ بجھانے کے آلات نصب کرنا کا عمل شروع کردیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسیکو 1122 سمیت مختلف اداروں کو روٹس بھی مختص کر دیئے ہیں بس سٹاپوں پر تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات کے سہو لت کے لئے بھی انتظامات کوحتمی شکل دیدیا گیا ہے
حاضری اور چھٹی کے اوقات کار میں طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین کے لئے شیڈول کے مطابق گاڑیاں چلائی جائیگی سروس شروع کرنے کے حوالے سے شیڈول بھی تیار کیا جارہا ہے جبکہ کام بھی تیزی سے جاری ہے اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ بس سٹاپوں پر تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات کے سہو لت کے لئے بھی انتظامات کوحتمی شکل دیدیا گیا ہے حاضری اور چھٹی کے اوقات کار میں طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین کے لئے شیڈول کے مطابق گاڑیاں چلائی جائیگی سروس شروع کرنے کے حوالے سے شیڈول بھی تیار کیا جارہا ہے جبکہ کام بھی تیزی سے جاری ہے