”ڈیل“ کی خبریں،آئندہ  10،15 دن میں نواز شریف سے بات کا امکان،شہبازشریف کے حکومت سے رابطوں کی تصدیق کردی گئی، حیرت انگیز انکشافات

15  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی، ممکن ہے آئندہ دس ٗ پندرہ روز میں نوازشریف سے بات ہو، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، مذاکرات کے لیے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں،شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے،وزیراعظم نے مجھے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کی پنجاب میں کارکردگی بہتر ہے،عثمان بزدار شریف آدمی ہیں،ان پر  کرپشن   کاکوئی کیس نہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے عثمان بزدار سے متعلق بات کی،وزیراعظم نے مجھے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں،شہباز شریف نے پنجاب میں جتنی لوٹ مار کی کسی نے نہیں کی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی لیکن شہباز شریف رابطے میں ہیں، شہباز شریف دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں اور رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممکن ہے آئندہ  10،15 دن میں نواز شریف سے بات ہو۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری سے متعلق ایک ڈیڑھ ماہ سے کوئی خبر نہیں آئی۔  شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی، ممکن ہے آئندہ دس ٗ پندرہ روز میں نوازشریف سے بات ہو، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، مذاکرات کے لیے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں،شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…