اسلام آباد ( آن لائن) پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کووزارت سے ہٹانے کامطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم کی سوچ، پالیسی، وزارتی اقدام ریاست، صوبوں اور پاکستان کی عوام کیلئے مسلسل انتشار پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،فروغ نسیم نے جوڈیشنری،وکلاء اورالیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر جمہوری فیصلے کرواکر پاکستان اور عدالتی نظام پر سوالات کھڑے
کردیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے،ایم کیو ایم مشرف کے نظریے پر چل رہی ہے،فروغ نسیم اسکو عملی جامہ پہنانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھ کر ہر ممکن کوشش کررہا ہے، پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم کا منشور کب سے اپنایا ہے، جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اس کی سندھ کی عوام آنکھیں نکال دے گی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کو کالونی سمجھنا بند کرے۔