پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا کی کابینہ میں مزید 3 وزراء کو شامل کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ جس کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان سے مشاورت کے بعد کریں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس کی نئی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔
صوبائی کابینہ میں 3 نئے وزراء کو شامل کیا جائے گا جن میں 2 کا تعلق قبائلی اور ایک کا تعلق بندوبستی علاقے سے ہو گا۔اس کے علاوہ ایک مشیر بھی خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ وزراء کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قلمدان بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جو کہ وزیر اعظم وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔