کالاشاہ کاکو(آن لائن) سنگدل شوہر نے چوتھی شادی کے چکر میں اپنی تیسری بیوی کو آگ لگاکر مار ڈالا، واقعہ کو سلنڈر پھٹنے کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ہونے پر ملزم فرار، ملزم کا والد گرفتار،بتایاگیا ہے کہ تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ ننگل ساہداں کے رہائشی زاہد ولد بوٹا نامی شخص نے چوتھی شادی کے چکر میں اپنی تیسری بیوی 6بچوں کی ماں صائمہ بی بی کو بدترین تشدد
کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگاکر مار ڈالا اور بعد ازاں واقعہ کوگیس سلنڈرپھٹنے کارنگ دینے کیلئے شورمچاکر محلہ داروں کواکٹھاکرلیامگرکامیاب نہ ہوسکااور موقع سے فرارہوگیا بعدازاں متعلقہ پولیس بھی اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی اور مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچادیا۔ پولیس نے مفرورملزم کے والد محمدبوٹاکوگرفتارکرلیا۔