اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین ایف بی آر شبیر زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن کیلئے موبائل اپلی کیشن کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے۔ اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر زیدی نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے عام آدمی کی شکایت تھی کہ فارم پیچیدہ ہے۔
اب ریٹرن کیلئے موبائل اپلیکیشن تیار ہوچکی ہے جس کا آج سے آغاز کردیا جائے گا۔ اب عوام اپنے موبائل ریٹرن فائل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن تیز ہوتا جا رہا ہے او رمعیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے اہداف کو حاصل کریں۔