پشاور(آن لائن)سرکاری افسران کے برطانوی، یو ایس ایڈ، آئی ایم ایف اور جاپانی سکالر شپس میں براہ راست شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہیں اور ان سکالر شپس میں شرکت کی اہلیت کا معیار دیکھنے اور افسران کے اس کے لئے موزوں ہونے کا فیصلہ کرنے کے لئے وفاقی وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے اس کمیٹی
کی اجازت کے بغیر براہ راست غیر ملکی ٹریننگ پروگراموں میں شریک ہونے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اوراس ضمن میں تمام افسران کو آگاہ کیاگیا ہے کہ اگر کوئی بھی سکالر شپ انہیں موصول ہوا تو وہ اس سے مستفید ہونے سے قبل اس کی اطلاع متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو دی جائے