لاہور(نیوز ڈیسک)حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے لیے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کرنے والا محمد ساجد نامی فرنٹ مین گزشتہ روزمانچسٹر جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کر لیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز 709کو اڑان بھرنے سے رکوا کر مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔نیب کی جانب سے مسافر کا دوران امیگریشن پاسپورٹ ہٹ لسٹ میں ڈلوائے جانے
کی وجہ سے مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔ایف آئی اے نے مسافر کو نیب کے حوالے کر دیا گیاجسے بعد ازاں ائیر پورٹ سے نیب آفس منتقل کر دیا گیا۔ایک عہدار نے بتایا کہ محمد ساجد نامی فرنٹ مین سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے لیے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کرنے میں ملوث ہے اور اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔