بھارت یوں تو دنیا کی بڑی جمہوریت اور روشن خیالی کا دعویٰ کرتےنہیں تھکتا لیکن اس کی سرزمین پر عورت کی جس طرح تذلیل ہوتی ہے اس کی مثال بہت کم معاشروں میں ہی ملتی ہے اور اب ایسی ہی ایک مثال اور سامنے آئی ہے جہاں ریاست راجستھان میں پڑوسی کی بیوی کو بھگا کر تو شوہر لے گیا لیکن پنچایت نے اس کی بیوی کو انوکھے سزا سناتے ہوئے پڑوسی کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع بندی کے گاؤں کی پنچایت کے پاس راجیندرا میگوال نامی شخص نے شکایت دراج کرائی کہ اس کی بیوی اپنے 2 بچوں کے ساتھ پڑوسی کالو لال میگوال کے ساتھ بھاگ گئی ہے جس پر پنچایت نے کاررورائی کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ کالو لال کی بیوی راجیندرا کو 3 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر ادا کرے یا پھر اس کے ساتھ اس کے گھر میں رہے۔بھارتی پولیس کے مطابق کالو لال کی بیوی فیصلے کے وقت پنچایت میں موجود نہیں تھی تاہم خاتون کی جانب سے پنچایت کے فیصلے کی تھانے میں شکایت دراج کرائی گئی ہے جس پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی ریاست راجستھان میں عام طور پر جھگڑوں کے فیصلے پنچائت کرتی ہے جس کے ممبر کوئی منتخب نہیں کرتا بلکہ یہ گاؤں کے چند اہم اور بزرگ افراد پر مشتمل ہوتی ہے اگرچہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی تاہم پنچائت کے کم و بیش تمام ہی فیصلے گاؤں کے لوگوں کو ماننا پڑتے ہیں۔
بھارت میں پنچایت نے شوہر کے جرم کی انوکھی سزا بیوی کو دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی



















































