اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین میں دو طرفہ معاہدہ طے پا گیا

datetime 8  جون‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین میں دو طرفہ معاہدہ طے پا گیاہے، معاہدے کے تحت اِیئر ٹریفک کے حقوق اب شہروں کی خصوصیت کی بنا پر ہونگے جبکہ اس سے قبل اِئرلائن کی بنا پر ہوتے تھے۔ اِئرسروسز کے معاہدے میں کچھ دیگر ضروری لینڈ مارک تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن کے تحت بلوچستان کے چار ائر پورٹس کوِئٹہ، پنج گر، تربت اور گوادر کیلِئے یو اے ای کی پانچ ائر لائنز کی سروسز شروع کی جائیں گی، جس کے باعث دنیا بھر کے ممالک کے لِئے ڈاِئریکٹ فلاِئٹ حاصل ہو نگی، یو اے ای کی ائر لائن اس سے قبل ملتان، فیصل آباد سے روزانہ کی بنیادوں پر پروازیں آپریٹ کررہی ہے،ائرلائینوں کی آپس میں مقابلے بازی سے مسافروں کو کم قیمت میں بہترین ہوائی سفر کی سہو لیات میسر ہوسکیں گی، اس قسم کے اقدامات سے پاکستان کی برآمدات کو فروز حاصل ہوگا اور کطے کا سامان دوسرے مملک میں باآسانی دستیاب ہو گا، تاہم اس ضمن میں یو اے ای کی ائرلائن کے ٹریفک رائٹس لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لئے وقتی طور پر محدود ہونگے کیونکہ ان ائرپورٹس پر تا حال انفرا اسٹرکچر کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاہم کراچی اور دبِئی کے درمیان 1998میں طے پانے والا اوپن اسکائی کا معاہدہ تاحال برقرار ہے،دوسری جانب پاکستانی ائر لاِئنزکو پاکستان کے تمام ائرپورٹس سے یو اے ای کے تمام ائرورٹس تک لا محدود ٹریفک رائٹس میسر ہونگے اور پاکستانی ائرلائنز کو یو اے ای کے تمام ائرپورٹس سے دنیا کے تمام ممالک میں جانے کا حق حاصل ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…