ٹوکیو( آن لائن )ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سست عالمی اقتصادی شرح نمو اور امریکہ چین تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 0.6 ین کم ہوکر 162.9 ین فی
کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 5 یوان گر کر 11750 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈیٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 130.8 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔