پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،مزید 25سے 30فیصد کمی کی جائے : اشرف بھٹی

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،حکومت مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید 25سے 30فیصد کمی کا اعلان کرے۔

تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ عوام کی قوت خرید بالکل جواب دے گئی ہے جس کی وجہ سے ہر طرح کا کاروبار شدید مندے کا شکار ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی ہے لیکن کئی ماہ بعد ریلیف کے نام پر عوام سے مذاق کیا جاتا ہے ۔ حالیہ کمی سے عوام کو کسی طرح کا ریلیف نہیں ملے گا اس لئے قیمتوں میں 25سے 30فیصد کمی کر کے اسے منجمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگار کی وجہ سے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ مہنگائی بڑھنے اور آمد ن میں کمی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس سے ہر طرح کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور تاجرطبقہ بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تاجر فکسڈ ٹیکس اورشناختی کارڈ کے معاملے پر با مقصد مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اس لئے حکومت ضد اور انا کی بجائے کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ خوف و ہراس کی فضاء ختم ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…