ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 حکومت پنجاب کا  ایشیائی ترقیاتی بینک سے کھربوں روپے قرضہ لینے کا فیصلہ 

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(  آن لائن)حکومت پنجاب نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے تین سال میں 2 کھرب 92 ارب قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ گزشتہ روز محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی میں ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، دوسری جانب ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے قرضہ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے تین سالہ پروگرام کے آغاز پر ورکنگ شروع کر دی گئی،

ایشین ڈویلپمنٹ بینک حکومت پنجاب کو 2022 تک بزنس پلان میں قرض دے گا۔ پنجاب ایگری کلچر مارکیٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر سولہ ارب کا قرض لیا جائے گا۔ گریٹر تھل کینال پروگرام نامی منصوبے کے لیے 24 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ ورک فورس پروگرام کے منصوبے پر 16 ارب کا قرض لیا جائے گا۔ ڈی جی خان میں کینال اور زرعی زمین کی بہتری کے منصوبے کے لئے 12 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام کے لئے 24 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔پنجاب بھر میں واٹر سپلائی پروگرام پر 32 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول کے لئے 32 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔ دریائے راوی کے بحالی پروگرام پر 16 ارب روپے قرض لیا جائے گا۔ گریٹر تھل کینال پروگرام کے لیے 2022 میں فیز ٹو کے لیے 48 ارب روپے کا قرض لیا جائے گا اور دیگر منصوبوں کے لئے مختلف فیز میں مزید قرض لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق معاہدہ طے پانے کے بعد پنجاب حکومت ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے یہ قرض وصول کرے گا۔اس حوالے سے محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی حکام کا کہنا ہے کہ قرضے لینے سے متعلق معاملات چل رہے ہیں، اے ڈی پی کی جانب سے رضا مندی ظاہر کی گئی ہے مزید معاملات طے کئے جار ہے ہیں، جس کے بعد قرضہ سے متعلق حتمی معاہدہ طے پائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…