ماسکو (این این آئی)ایرانی تیل بردار جہاز ایڈریان ڈاریا 1 ترکی کے علاقائی پانی میں داخل ہو گیا ہے۔روس کی اسپٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق یہ جہاز اپنی کھیپ کو ترکی کی مرسین بندرگاہ پر اتارے گا۔ایرانی تیل بردار جہاز ایڈریان ڈاریا 1 (جو اس سے پہلے گریس 1 کے نام سے معروف تھا) کو جبل طارق کے حکام نے ایک ماہ سے زیادہ عرصے
تک تحویل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ جہاز نے 24 اگست کو ایک اعلان میں بتایا کہ اس نے اپنا رخ ترکی کی جانب کر لیا ہے۔جبل طارق کے حکام نے مذکورہ تیل بردار جہاز کو اس شبہے میں تحویل میں لیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر شام کو تیل منتقل کر کے دمشق پر عائد یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے جا رہا ہے۔