اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف بی آر بہاولنگر نے سات ہزار سے زائد کاروباری فرموں کے مالکان کو انکم ٹیکس کے حوالہ سے نو ٹسز جاری کر دئیے

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی)ایف بی آر بہاولنگر نے سات ہزار سے زائد کاروباری فرموں کے مالکان کو انکم ٹیکس کے حوالہ سے نو ٹسز جاری کر دئیے ۔بہاولنگر ضلع بھر میں ایف بی آر کے نو ٹسز نے بھٹہ مالکان ،اسکولز ،جیولرز ،پٹرول پمپس ،ماربل فیکٹریاں ودیگر کاروباری 27کیٹگیریز میں ہلچل مچا دی ۔کاروباری حضرات نے بھی ایف بی آر سے نوٹسز وصول کرنے کے بعد انکم ٹیکس وکلاء سے رابطے کرنا شروع کر دئیے ۔

کاروباری شخصیت شدید زہنی اضطراب میں مبتلا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر غلام حسین دولتانہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایف بی آر بہاولنگر ،منچن آباد ،چشتیاںاور ہارون آباد زون نے کاروباری مختلف 27کیٹگریز فرموں کے مالکان کو انکم ٹیکس وصولی کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جس سے کاروباری طبقے میں ہلچل مچ گئی ہے اس سلسلہ میں ریونیو آفیسر ایف بی آر ہارون آباد زون رائو عبد القیوم ودیگر ایف بی آر آفیسران نے سنئیر صحافی علی بٹر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تقر یبا تمام کاروباری ادارے جن میں تقر یبا 300بھٹہ جات ،1800جیولرز ،5000کلاتھ ہاوسز ،50بیکریاں ،1100پرائیویٹ اسکولز ،پرائیویٹ ہسپتال ،میڈیکل اسٹورز ماربل فیکٹریاں ،گارمنٹس ،آئس فیکٹریاں ،آٹا چکیاں ،کمیشن ایجنٹس ،ریسٹورنٹس مالکان سمیت دیگر27کیٹگریز کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں ۔اور اس سلسلہ میں ایف بی آر انسپکٹرز ،آفیسران سمیت ودیگر عملہ ایف بی آر ٹریڈ باڈیز سے ملاقاتیں کر کے اور مختلف فورمز پر میٹگ کرتے ہوئے انہیں ٹیکس دینے کی اہمیت سے آگاہ کر رہاہے اور انہیں فی الفور حکومتی خزانے میں ٹیکس جمع کروانے پر زور دیا جا رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ریونیو آفیسر ایف بی آر ہارون آباد زون رائو عبد القیوم اور انسپکٹر رائو حافظ محمد یٰسین نے کہا کہ نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے بھی لائسنس اسکیم متعارف کروائی جا رہی ہے اور لائسنس کے حصول کے لئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر درخواست دینا ہو گئی یا متعلقہ علاقائی دفاتر میں بھی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے درخواست دہندہ کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ٹیکس نمبر جاری کیا جائے گا اور ٹیکس نمبر حاصل کرنے پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…