کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 30600،30500،30400،
حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکل،توانائی،ٹیلی کام،فرٹیلائزر، سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے نتیجے میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 30801پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 30110پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 478.75پوائنٹس کمی سے30158.96پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے74کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،250کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب6ارب5کروڑ61لاکھ37ہزار715ر
جمعرات کومجموعی طور پر11کروڑ85لاکھ86ہزار520شیئرزکا
حصص کی قیمت73.00روپے کمی سے5800.00روپے ہوگئی۔جمعرات کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 1کروڑ51لاکھ28ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت7پیسے کمی سے15.93روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 51لاکھ32ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت18پیسے کمی سے3.22روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس251.65پوائنٹس کمی سے14251.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1138.44پوائنٹس کمی سے47203.48پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس383.75پوائنٹس کمی سے22157.20پوائنٹس پربندہوا۔