نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک بار کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہونے کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کشمیر خطے میں مذاکرات کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت ایک ایسے ملک سے کیسے مذاکرات کر سکتا ہے جو کہ اسے غیر مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اس کے لئے پہلے ہمسایہ ملک کو دہشتگرد بھارت بھیجنے کا سلسلہ روکنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں بلکہ اسے اپنے زیر قبضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ صورت حال میں کوئی بھی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہا ۔