بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ظہیرعباس کی آئی سی سی صدرکیلئے نامزدگی پرمیانداد کواعتراض

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سابق بیٹسمین قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے ظہیر عباس کی آئی سی سی میں صدارت کیلئے پی سی بی کی جانب سے نامزدگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کی مہارت اور تجربہ جنٹل مین گیم کے عالمی نگران ادارے میں رسمی عہدے کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بحث صرف اتنی ہے کہ یہ عہدہ ظہیر عباس کیلئے اعزاز ہے مگر کیا وہ اس عہدے کیلئے درست انتخاب بھی ہیں؟۔ اپنے وقت کے عظیم ترین بیٹسمین نے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھ سکے ہیں کہ کیوں نجم سیٹھی نے آخری لمحات میں اپنا ذہن تبدیل کیا اور اس پوزیشن سے دستبردار ہوگئے ، اسی طرح سابق کھلاڑی کو عہدے کیلئے نامزدکرنے سے متعلق بات کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ آئی سی سی میں صدارتی عہدے کیلئے نجم سیٹھی درست انتخاب تھے کیونکہ یہ رسمی عہدہ تھا اور وہاں کرکٹ کے لئے کرنے کو کچھ نہیں ہوتا۔یوا ین پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہئے کہ ظہیر عباس کو ایسی جگہ کام پر لگائے جہاں ان کی کرکٹ میں مہارت استعمال ہوسکے۔ آئی سی سی میں رسمی عہدہ پر تقرری انہیں ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ جاوید میانداد کایونی ویژن نیو زسے کہنا ہے کہ ظہیر عباس پاکستان کرکٹ اور دنیا بھر کیلئے آئیکون رہے ہیں اور انہیں پی سی بی کو بااثر پوزیشن پر ذمہ داری دینی چاہئے۔ ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی ظہیر عباس کو ایک سال کیلئے سائیڈ لائن کر رہا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ وہ آٹھ سال تک کرکٹ بورڈ میں رہے مگر انہیں اختیارات سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرکٹ بورڈ میں دو گروپس موجود ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…