پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

گائوں میں گھومتے ہوئے کتے کے منہ میں انسانی پنڈلی لوگوں نے پولیس بلالی، کتے کے منہ میں لڑکی کے جسم کا کونسا حصہ تھا؟ایسا واقعہ کہ جان کر ہر پاکستانی کانپ اٹھے گا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں وحشیانہ قتل کے لرزہ خیز واقعہ، وحشی شخص نے مطلقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دئیے، کتے کے منہ میں انسانی پنڈلی دیکھ کر اہل علاقہ نے سکیورٹی حکام کو اطلاع دی جنہوں نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر خاتون کے

سابق شوہر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا میں وحشیانہ قتل کے لرزہ خیز واقعہ نے سب کودہلا کر رکھ دیا ہے۔ العربیہ ویب سائٹ کے مطابق لیبیا میں وحشی شخص نے مطلقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دئیے۔ معاملہ تب سامنے آیا جب ایک کتا منہ میں انسانی پنڈلی لیکر اچانک لوگوں کے سامنے آگیا ۔ انسانی پنڈلی کتنے کے منہ میں دیکھ کر لوگوں نے فوراََ سکیورٹی حکام کو اطلاع دی جنہوں نے ایک مکان سے خاتون کے سابق شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گذشتہ ہفتے طرابلس کے مغرب میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک گھر کے قریب سے ایک کتے کو انسانی پنڈلی اٹھائے دیکھا گیا جس کے بعد اہل علاقہ حرکت میں آئے اور انہوں نے سیکیورٹی حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس نے ایک مشکوک مکان پرچھاپہ مار کرا بو بکرخلیفہ احمد نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس کے گھر سے انسانی گوشت کے کچھ ٹکڑے ملے جو اس کی گرفتاری کا موجب بنے۔مجرم نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کیا اور کہا کہ اس نے خانگی جھگڑے پر پہلے بیوی طلاق دے تھی، بعد ازاں اسے قتل کرکے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔مجرم نے بتایا کہ اس نے بیوی کو غسل خانے میں بند کرکے ذبح کیا جس کے بعد اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے لاش کتوں کےآگے ڈال دی۔ اس نے کہا کہ جب وہ میری بیوی تھی تو اس نے مجھ سے خیانت کا ارتکاب کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…