منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کوایک کھرب12ارب 89کروڑ18لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑگیا،انڈیکس میں بڑی کمی

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز،پیر کو مندی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس829.42پوائنٹس کی کمی سے 30520.60پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث فیصد80.29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی یکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کوایک کھرب12ارب 89کروڑ18لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاجب کہ کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت94.70 فی صدکم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیااور سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دیتے نظر آئے جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 31ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 30410پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس829.42پوائنٹس کی کمی سے 30520.60پوائنٹس  پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 452.58پوائنٹس کی کمی سے14395.38پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1945پوائنٹس کمی سے47931.04پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس408.48پوائنٹس کمی سے 22532.01پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزمجموعی طورپر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے56کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،269کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب12ارب 89کروڑ18لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ  کر62کھرب27ارب10کروڑ35لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روزمجموعی طور پر12کروڑ20لاکھ81ہزارشیئرزکاکاروبارہواجو جمعہ کی نسبت 12کروڑ20لاکھ 81ہزار شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے

جس کے حصص کی قیمت 108.65روپے اضافے سے 2281.65روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 27.30روپے اضافے سے576روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 38.60روپے کمی سے734.40روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 38روپے کمی سے762روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل،بینک آف پنجاب، میپل لیف، کے الیکٹرک،پاک الیکٹران،یونٹی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی آر جی پاک،فوجی فوڈز اورسلک بینک کے شیئرز سرفہرست رہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…