منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کی ضلعی انتظامیہ کو چینی، روٹی کی قیمتیں کم کروانے کی ہدایت

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی)حکومت پنجاب نے صوبے میں چینی کی قیمت 76 روپے فی کلوگرام اور 10 روپے فی روٹی تک پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنل کمشنرز کو مارکیٹ میں ان اشیا کی قیمتیں کم کروانے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے راولپنڈی کے کمشنر ثاقب ظفر اور ڈپٹی کمشنر علی رندھاوا کو ہدایات جاری کیں۔مذکورہ ہدایات ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 74 روپے فی کلوگرام مقرر کردی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کے اطلاق کے لیے چھاپے بھی ماریں گے۔قبل ازیں ریٹیلرز کو فی کلو چینی پر 3 روپے کا منافع حاصل کرنے کی اجازت تھی تاہم اب ضلعی انتظامیہ نے اس منافع کو 2 روپے فی کلو تک محدود کردیا ہے تاہم ریٹیلز نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 75 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ ریٹیلرز 78 سے 80 روپے فی کلوگرام تک چینی فروخت کر رہے ہیں۔ادھر راولپنڈی مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ ریٹیلرز ہول سیلرز کے زیادہ نرخ میں چینی خرید کر کم نرخ میں فروخت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 75 روپے فی کلو چینی حاصل ہورہی ہے اور ہم اسے 78 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں تاہم چینی کی فروخت میں صرف 3 روپے فی کلو کا منافع ہورہا ہے جبکہ اس میں چینی لانے کے سفری اخراجات اور پیکنگ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔عوام نے بھی چینی کی قیمت میں اضافے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان کے مہینے میں چینی 54 روپے فی کلو میں حاصل ہورہی تھی تاہم اب صرف 2 ماہ کے عرصے میں اس کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ایک خریدار نے کہا کہ چینی کی قیمت مارکیٹ میں بڑھتی رہی تاہم حکومت نے اس مسئلے پر اپنی آنکھیں بند رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل کم رہی تھی لیکن پی ٹی آئی کے اقتدار میں آتے ہی چینی کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ نے 10 روپے میں روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف بھی آپریشن کا آغاز کردیا کیونکہ حکومت کی جانب سے روٹی کی

قیمت 8 روپے مقرر کی گئی ہے۔بیشتر نان بائیوں نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کردیا تاہم حکام کی جانب سے حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنے پر 23 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی نے بتایا کہ روٹی کی قیمت تو 10 روپے سے کم کرکے 8 روپے کردی گئی ہے تاہم نان کی قیمت میں کمی نہیں کی جاسکتی کیونکہ ہمیں

فائن گندم زیادہ قیمت پر مل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 8 سو 8 روپے مقرر کی تھی تاہم وہ مارکیٹ میں 9 سو 50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر علی رندھاوا نے کو بتایا کہ چینی، روٹی اور آٹے کی قیمت مقرر کردی گئی ہیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…