ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کے کشمیر ہتھیانے کے گھناؤنے منصوبے پر عملدرآمد تیز، مقبوضہ کشمیر کا جھنڈا بھی ختم، انتہائی تشویشناک اقدامات

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آنے لگے ہیں، جموں میں سیکریٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا پرچم اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے جموں میں سیکریٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا پرچم اتار کر سول سیکریٹریٹ پر ترنگا لہرا دیا۔ تین ہفتے قبل مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 21 ویں روز بھی کرفیو جاری رہا، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔دو دن قبل سری نگر میں کشمیریوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دی گئی تھی، مسجدوں کو تالے لگا دئیے گئے تھے۔دوسری جانب امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی سازش کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے انتہائی قدم اٹھانے کی سازش تیار کی اور اس پرتین مرحلوں میں عمل کیا۔نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ بی جے پی کو مسلم اکثریتی ریاست میں پاکستان کے لیے ہمدردی ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی اس لیے اس نے انتہائی قدم اٹھانے کی سازش تیار کی اور اس پرتین مرحلوں میں عمل کیا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق سازش پر عملدرآمد کا آغاز جون 2018 میں اس وقت ہوا جب بی جے پی مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے اچانک علیحدہ ہو گئی، سازش کے دوسرے حصے پر عملدرآمد اس وقت ہوا جب گورنر نے ریاستی اسمبلی تحلیل کر دی۔ محبوبہ مفتی نے گورنر کو بھیجی گئی فیکس کی کاپی میڈیا پر ریلیز کر دی جس میں انہوں نے گورنر کو کہا تھا کہ وہ نئی حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں جب کہ گورنر نے خط نہ ملنے کا بہانہ کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق مودی سرکار حیلے بہانوں سے الیکشن ملتوی کرتی رہی اور اس گھناؤنی سازش کے تیسرے مرحلے میں 5 اگست کو آرٹیکل 370 ہی ختم کر دیا، پوری وادی میں لاک ڈاؤن اور ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں بھی اسی مرحلے کا حصہ ہیں۔نیو یارک ٹائمز کا کہنا تھاکہ قابض فوج کشمیر کے کاروباری رہنماؤں، انسانی حقوق کے ورکرز، منتخب نمائندوں، اساتذہ اور 14 سال تک کے طلبہ کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا رہی ہے، انہیں فوجی جہازوں میں بھر بھر کر بھارت کے دوسرے شہروں کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…