احمدیار(این این آئی)دریائے ستلج میں پانی کے تیزبہائو کے باعث ڈھولہ بندمیں 15فٹ چوڑا شگاف پڑنے سینکڑوں ایکڑاراضی زیر آب آگئی ۔تحصیل کی متعدد بستیاں زیرآب آنے کا خدشہ ریسکیواہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں شگاف پرکرنے میں مصروف دریائے ستلج کے کنارے ریت ہونے کی وجہ سے پانی قریبی آبادیوںمیں داخل نہ ہوسکا۔
امدادی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ۔دریائے ستلج کنارے آباد بستیوں میں بلاڑہ دلاور لکھوکا، بلاڑہ حسنکا ، بستی نورکوٹ ، بستی مینگل، بستی سارنگ ، چک جنگے کا جوئیہ، اور بستی حسین کھرل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔شگاف پرکرنے کیلئے امدادی ٹیمیں کام کرنے میں مصروف ہیں ۔