جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

محنت سے تو ارب پتی بنا ہی جاتا ہے مگر طلاق سے ۔۔۔۔۔؟ حیرت انگیز رپورٹ

datetime 25  مارچ‬‮  2016 |

روسی ارب پتی ولادیمیر پوٹانن نے اپنی بیوی نتالیا کو طلاق دے کر خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر ماہانہ دینے کی پیشکش کی لیکن نتالیا نے اتفاق نہیں کیا اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ تلاش کرے گی کہ ان کے خاوند نے دولت کہاں چھپائی ہوئی ہے۔ ایک عرصے حصص کی تلاش رہی اور پھر نتالیا پوتانینا نے مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کے خاوند کی دولت معاملہ طے ہو جانے تک ضبط کر لی جائے۔ انہوں نے چودہ ایسی کمپنیوں کے متعلق بات کی جو نتالیا کے وکیل کے مطابق قبرص میں رجسٹر ہیں۔ اس فہرست میں انٹرروس اور نوریلسک نکل جیسی ضخیم کمپنیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ وکیل موصوف کے مطابق پوٹانن کی ملکیت پندرہ ارب ڈالر کے حصص کا بیشتر حصہ قبرص میں رجسٹر کمپنیوں کا ہے۔ اگر نتالیا ثابت کر دیتی ہیں کہ ان حصص کا اصل مالک ان کا سابق شوہر ہے تو وہ آدھی دولت پر دعوٰی کرکے روس کی امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں یعنی ایسا کچھ ہے جس کو حاصل کرنے کی انہیں سعی کرنی چاہیے۔ لوگ اس کے لیے راستہ پہلے ہی بنا چکے ہیں۔ گذشتہ پانچ برسوں میں اتنے ارب پتیوں کی طلاقیں ہو چکی ہیں کہ غیر ملکی عدالتوں کے توسط سے دولت تقسیم کیے جانے کا ایک پورا نظام طے پا چکا ہے۔ اس راستے کو کچھ ہی عرصہ پہلے اورالکلیا کمپنی کے مالک دمتری ریبولولیو کی اہلیہ طے کر چکی ہیں۔ انہیں اس مقصد کے لیے 2008 سے جھوجھنا پڑا تھا لیکن کھیل بالآخر انجام کو پہنچا اور جینیوا کی ایک عدالت نے ارب پتی کی اہلیہ کو ان کی آدھی جائیداد دے دی تھی۔ یوں ایلینا کو تین ارب تین کروڑ یورو مل گئے تھے اور ساتھ ہی تحفے میں ارب پتی ہونے کا خطاب بھی۔ البتہ برطانیہ میں مقیم روسی ارب پتی رامان ابرامووچ کی اپنی اہلیہ ارینا کے ساتھ طلاق کسی نجی جھگڑے کے بغیر طے پا گئی تھی۔ اور یوں طلاق ہونے کی وجہ سے ہی نتالیا ارب پتی ہو گئی –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…