ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی،معمول کی ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈن  کی بہادری، 13سالہ طالبہ  کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کراغوا کار گروہ کے کارندے کو پکڑ لیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)تھانہ وارث خان کے علاقے سرسید چوک میں معمول کی ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈن نے جرات اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے13سالہ طالبہ  کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر اغوا کار گروہ کے کارندے کو قابو کر لیا جسے تھانہ وارث خان پولیس کی تحویل میں دے دیا گیااطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روزسرسید چوک میں واقع ایک سرکاری سکول سے 13سالہ ثانیہ کلثوم دختر بنارس چھٹی کرکے نکلی

تو سکول کے باہر پہلے سے موجود شخص نے بچی کو زبردستی  اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچا دیا قریب ڈیوٹی پر موجود سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز بلال اور کامران پہنچ نے بچی کو بچاتے ہوئے اغوا کارکوقابو کرلیا بچی نے بتایا کہ اس کو میں نہیں جانتی اور نہ ہی اس کو پہلے کبھی دیکھا ہے وارڈنز نے اس صورت حال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ اور بچی کو اغوا کار سمیت تھانہ وارث خان منتقل کر دیا جہاں پرابتدائی تفتیش کے دوران اغوا کار نے اپنا نام فواد بتایا اس موقع پر بچی کے لواحقین کو اطلاع کی گئی جس پر بچی کاوالد بنارس اپنی بچی کو آکر لے گیا پولیس نے فواد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ادھر بتایا گیا ہے کہ ملزم فواد سے ابتدائی تفتیش کے دوران اغوا کاروں کے ایک منظم گروہ  سے روابط کے شبہات پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ تھانہ وارث خان کے علاقے سرسید چوک میں معمول کی ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈن نے جرات اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے13سالہ طالبہ  کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر اغوا کار گروہ کے کارندے کو قابو کر لیا جسے تھانہ وارث خان پولیس کی تحویل میں دے دیا گیااطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روزسرسید چوک میں واقع ایک سرکاری سکول سے 13سالہ ثانیہ کلثوم دختر بنارس چھٹی کرکے نکلی تو سکول کے باہر پہلے سے موجود شخص نے بچی کو زبردستی  اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچا دیا

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…