بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

کم عمری کی شادیوں کا مسئلہ قانون سازی سے حل کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ حیرت انگیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ین این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادیوں کا مسئلہ صرف قانون سازی سے حل نہیں کیا جاسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اْنہوں نے کہاکہ کم عمری کی شادی سے متعلق 1961 میں بھی قانون سازی ہوئی، جبری قانون سازی مسائل کاحل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں قانون سازی کے باوجودکم عمری کی شادی کا مسئلہ مزیدبڑھ گیا، اس حوالے سے جب تک عوامی شعور اجاگر نہیں

کیاجاتا مسئلہ جوں کا توں ہی رہے گا۔قبلہ ایاز نے کہا کہ علما میت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، اب حکومت کا کام ہے کہ وہ سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے عوامی مہم چلائے۔چاند کی رویت کے حوالے سے اْنہوں نے کہاکہ ایک ہی دن روزہ اورعید کے لیے جلد مذاکرے کا اہتمام کیا جائیگا، میں خود مفتی پوپلزئی کے پاس جاؤں گا اور ہم مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں گے۔‎

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…