منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد لاکھوں بھارتی شہری بے روزگار معاملات طے نہ کیے تومعیشت بنگلہ دیش سے بھی نیچے گر جائیگی،خبر دار کردیا گیا

datetime 22  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی( آن لائن )بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جس کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کا سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوا۔ حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کی زد میں آ کر لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔اس رپورٹ میں مودی سرکار کو خبردار کیا گیا کہ اگر مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ

اپنے معاملات کو بہتر نہ کیا تو اس کے نتیجے میں بھارت کی معیشت بنگلہ دیش سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارت کی آٹو انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی۔ جس کے بعد پانچ لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہو گئے ۔ٹیکسٹائل ملز سے بھی لاکھوں لوگوں کو نکال دیا گیا۔ بھارتی اخبار میں نصف صفحہ کا ایک اشتہار شائع کیا گیا جس میں نوکریاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد مایوس اور پریشانی کے عالم میں فیکٹریوں سے باہر آ رہی ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس ضمن میں ہوشربا اعداد وشمار دے کر سب کو حیران کر دیا کہ 25 سے 50 لاکھ افراد صرف ٹیکسٹائل ملز کے بند ہونے سے بے روزگار ہوئے ، پہلے تو کسی نے بھی اس دعوے پر یقین نہیں کیا لیکن بھارتی ٹیکسٹائل ملز یونین نے اخبارات میں اشتہارات دے کر حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ۔بھارتی مرکزی بنک کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے بھی معیشت میں جاری مندی کو تشویشناک قرار دیا ۔ جبکہ امریکی اقتصادی ماہرین نے بھی بھارت کو ڈوبتی معیشت قرار دینا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پروفیسر جانس جونز نے کہا کہ پاک بھارت خوشگوار تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ، موجودہ حالات کے تناظر میں بھارت معاشی عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے حکومتی دعووں پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ زمینی حقائق اس سے الٹ ہیں۔ کشمیر ایشو پر دنیا بھارت کو شک کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس تیزی سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ رابطے کر کے انہیں بھارت کے عزائم سے آگاہ کیا ، یہی وجہ ہے کہ اب بھارت پر امریکہ سمیت دیگر طاقتوں کا دبا دن بدن بڑھ رہا ہے اور یہ سراسر بھارت کی ناکامی ہی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…