لاہور(این این آئی ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ حکمران کشمیرکوبیچ چکے ،عوام کوسچ بتائیں،پہلے ہم سوچتے تھے کہ سری نگرکوکیسے بچائیں اور اب سوچتے ہیں کہ مظفرآباد کیسے بچائیں گے،حکومت کیخلاف لائحہ عمل اپوزیشن کی اتفاق رائے سے طے کرینگے۔ مولانا فضل الراحمن نے سمن آباد میں جے یو آئی رہنماکے گھرآمدکے موقع پر غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکمران کشمیرکوبیچ چکے ،عوام کوسچ بتائیں،پہلے ہم سوچتے تھے کہ سری نگرکوکیسے بچائیں اور اب سوچتے ہیں کہ مظفرآباد کیسے
بچائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت روزانہ کئی کئی جھوٹ بول رہی ہے،کشمیریوں کیساتھ نمائشی قسم کی خیرخواہی ظاہرکی جارہی ہے۔کشمیری اورپاکستانی قوم اب کسی خوش فہمی میں نہ رہیں،کشمیرکادارومداراب کشمیریوں پرہے۔کشمیری جوبھی حکمت عملی بنائیں گے پاکستانی ساتھ کھڑی ہونگے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد اکیلے نہیں جائیں گے،سیاسی جماعتوں کے ورکرزتیار ہیں۔حکومت کیخلاف لائحہ عمل اپوزیشن کی اتفاق رائے سے طے کرینگے۔رہبرکمیٹی کااجلاس 26اگست کو،حتمی مشاورت 29اگست کوکرینگے۔