کوئٹہ(این این آئی) خضدار کے علاقے میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے نواب امان اللہ زہری کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم مرزا خان کو 4ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی سربراہی میں خضدار کے علاقے سنی میں لیویز کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نواب امان اللہ زہری کے قتل کی مقدمہ سمیت 7 مقدمات میں مطلوب
ملزم مرزا خان ولد فیض محمد کو 4 ساتھیوں نائب مرزا ولد فیض محمد، مقبول ولدعلی اکبر،ارشاد ولد محمد پناہ،زبیراحمد ولدغلام رسول، قدیر احمد ولدغلام رسول سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے3 عددایس ایم جی،کلاشنکوف،7یگزین،90راونڈ اور 2بنڈولی،ایک عدد 5ایم پی کلاشنکوف بمعہ 10راؤنڈاورایک گاڑی قبضے میں لے لیملزم مرزاخان قتل کے 3 مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا